*صوبائی وزیرہاوسنگ محمداسدکھوکھراورڈائریکٹرجنرل ایل ڈی اے احمدعزیزتارڑنے قرعہ اندازی کی*
لاہور( )لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے زیر اہتمام ایل ڈی اے سٹی کمرشل پلاٹوں کی قرعہ اندازی کی تقریب گزشتہ روز ایل ڈی اے سپورٹس کمپلیکس جوہرٹاﺅن میں ہوئی۔صوبائی وزیرہاوسنگ محمداسدکھوکھراورڈائریکٹرجنرل ایل ڈی اے احمدعزیزتارڑنے قرعہ اندازی کی۔کمپیوٹرائزڈقرعہ اندازی پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کے تعاون سے کی گئی۔ 197کمرشل پلاٹوں پرقرعہ اندازی کی گئی اوراس میں کل 7516درخواستیں شامل کی گئیں۔قرعہ اندازی میں پندرہ مرلے کے 21 پلاٹ ،دس مرلہ کے 46پلاٹ ،سات مرلہ کے 58پلاٹ اور پانچ مرلہ کے 72پلاٹ شامل کیے گئے۔قرعہ انداز ی کی تقریب سے گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیرہاوسنگ محمداسدکھوکھر نے کہا کہ ایل ڈی اے بھرپورانداز میں شہرکی تعمیروترقی کے لیے سرگرم ہے۔ لاہورمیں بہت جلدنئے منصوبے شروع کرنے جارہے ہیں۔ انہوںنے کہا کہ ایل ڈی اے سٹی ایک مردہ منصوبہ تھاجسے ہم نے زندہ کردکھایااور اب یہ ایک پرکشش منصوبہ بن چکا ہے ۔ مجھے خوشی ہے کہ شفاف قرعہ اندازی کے ذریعے پلاٹ الاٹ کیے جار ہے ہیں۔اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل ایل ڈی اے احمدعزیزتارڑنے کہا کہ 13ہزارکنال پرمشتمل ایل ڈی اے سٹی ایک میگا پراجیکٹ ہے۔یہ شہریوں اور ایل ڈی اے دونوں کے لیے نہایت اہمیت کا حامل منصوبہ ہے۔بہت جلد اس منصوبے کی نمایاں شکل نظر آئے گی۔آج کی شفاف قرعہ اندازی سے ایل ڈی اے کی ساکھ مزید بہترہوگی۔تقریب میں وائس چیئر مین واساشیخ امتیازمحمود،سعدیہ سہیل رانا(ایم پی اے)،انجینئرعامرریاض قریشی(ممبرگورننگ باڈی ایل ڈی اے) اورایل ڈی اے افسران نے شرکت کی